امریکہ نےدہشتگری کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان
دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کررہاہےاور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔
مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ کی توجہ انسدادِدہشت گردی کےلیے پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے پرمرکوزہے تاہم پاکستان کو تمام دہشت گرد گروہوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کرناہوگی ۔
پاک بھارت سوال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بخوبی آگاہ ہے اور تعلقات معمول پر لانے کےلیے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر ہی آنا ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے مزیدکہا کہ پاک روس یا امریکہ بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایک بار پھر امریکہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کےپڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔