Featuredدنیا

عراق میں داعش کی باقیات کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاری

بغداد: عراق کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ملک کی پانچ بڑی گورنریوں میں شدت پسند تنظیمداعش کی باقیات کے خلاف ایک نئے آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ یہ آپریشن کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق صلاح الدین صوبے کے سابق گورنر اورقومی محور اتحاد کے چیئرمین احمد الجبوری نے کہا کہ فضائیہ سمیت فوج کی دیگر یونٹوں کے اہلکاروں پر مشتمل فورس جلد ہی صلاح الدین، نینویٰ، کرکوک، دیالی اور الانبار میں ‘داعش’ کی باقیات کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرے گی۔

عراق میں داعش کے خلاف یہ فوجی آپریشن ایک ایسے وقت میں شروع کیا جا رہا ہے جب حال ہی میں داعشی جنگجووں نے تین سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی داعش کی جانب سے خواتین اور بچوں کے حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close