ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنےورلڈبینک میں تقریب
شرکاء نے تقریب سے خطاب میں ایدھی صاحب کی خدمات کو یاد کیا اور انکے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے عمارت میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب ہوئی، تقریب میں ورلڈ بینک کی جنوبی ایشیا کی نائب صدر اینٹ ڈکسن، پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ایدھی نے آج تک کسی حکومت یا این جی اوز سے ایک پیسہ نہیں لیا۔
اس موقع پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ عبدالستارایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے مذہب اور فرقے سے بالاتر ہوکر لوگوں کی خدمت کی۔
تقریب سے خطاب میں ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کی نائب صدر نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہیں ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔