Featuredاسلام آباد

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد اسلام آباد میں 1000 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 1000 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب دیئے جائیں گے، اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائے گی اور 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی اہم شاہراؤں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لئے بند رہے گا، شاہراہ دستورریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹر چینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی، ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود اوقات میں بند کی جائے گی جب کہ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارجڑواں شہروں کی اہم شاہراؤں پر تعینات کئے جائیں گے، اسلام آباد میں ڈرون یا اس جیسے کھولنے نما ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے گی، اسلام آباد ریڈزون میں گاڑیوں کا داخلہ 2 روزبند رہے گا اور جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close