اسلام آباد

سعودی وزیرخارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گے

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر 2 روزہ سرکاری روزے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اعلی سول و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وریز خارجہ پاکستانی حکام کے ساتھ داعش کے خلاف بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عادل الجبیر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close