دنیا
یمن میں سعودی عرب کے اتحاد کی عسکری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے‘ امریکا
ابوظہبی: امریکا نے یمن میں عرب اتحاد کی جاری کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یمن میں جاری آپریشن کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابوظبی میں اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یمن میں عرب اتحاد کی عسکری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سعودی عرب کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یمن میں جاری فوجی آپریشن میں حوثی قبائل کو زیادہ سے زیادہ جانی ومالی نقصان پہنچانے اور شہری آبادی کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی خصوصی معاونت کرے گا۔