Featuredپنجاب

را اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر پاکستان دشمنی میں سرگرم

لاہور: بھارتی خفیہ ایجنسی ”را ” اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر پاکستان دشمنی میں سرگرم، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سوشل میڈیا کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے سرگرم ہونے کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگرد تنظیموں میں بھرتی اور اس کی فنڈنگ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے 50 سرگرم کارکنوں کی فہرست بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ جس میں پاکستان مخالف پوسٹ اور دیگر مواد موجود ہے۔ کچھ ایسے بھی اکاؤنٹس ہیں جو کہ بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close