سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے طالبہ نمرہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا

کراچی: نارتھ کراچی کے علاقہ انڈہ موڑ کے قریب میڈیکل کی طالبہ نمرہ بیگ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، مجھے تفصیلی رپورٹ چاہیئے کہ یہ واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ انہیں فوری قاتل گرفتار کرکے رپورٹ کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close