کراچی: گزشتہ ماہ جنوری کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 19 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ جنوری سے 17.4 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں 23 کروڑ 67 لاکھ روپے کی باہمی تجارت ہوئی تھی، جنوری کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی مالیت 21.5 فیصد کمی سے 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئی لیکن بھارت کو برآمدات کا حجم 6.6 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہا۔
تاہم مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارت میں اضافے کے باعث مجموعی طور پر سات ماہ کے دوران دونوں ملکوں کی دو طرفہ تجارت کا مجموری حجم ایک ارب 7 کروڑ 27 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال سے 14 فیصد زیادہ ہے۔ سات ماہ میں مجموعی طور پر بھارت سے آنے والی درآمدات 17 فیصد اضافے سے ایک ارب 2 کروڑ 43 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں لیکن بھارت کو برآمدات میں صرف 4 فیصد ہی اضافہ ہو سکا، برآمدات کا حجم 24 کروڑ 98 لاکھ روپے رہا۔