Featuredدنیا

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے، سشما سوراج کی جنگ سے گریز کی دہائی

بیجنگ: بھارت پاکستانی مسلح افواج کی صرف ایک کارروائی کے بعد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کشیدگی نہیں چاہتا، کیونکہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سے پورے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشیدگی کے خاتمے کی خواہش کا اظہار چین میں  آر آئی سی (روس، انڈیا،چین) کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کے دوران دیا۔ اس اجلاس میں سشما سوراج کو بھارتی جارحیت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بزدل بھارتیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا اور آج پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close