خیبر پختونخواہ

سکیورٹی فورسز کا مانسہرہ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ساتھیوں سمیت گرفتار

مانسہرہ: سکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مانسہرہ میں آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مانسہرہ میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دو اہم دہشت گرد اپنے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد ہزارہ میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد فوج، پولیس اور امام بارگاہ پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close