اسٹیٹ بینک کا کم مالیت کے گھروں کیلئے اسلامک فنانسنگ کا اعلان، سرکلر جاری
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں اور ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشنز کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کم مالیت کے گھروں کے لیے اسلامک فنانسنگ کا اعلان کردیا۔سرکلر میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوشنز اور اسلامک ڈی ایف آئیز مداربہ پر منحصر خصوصی حصوں کے لیے کم مالیت کے گھروں کے لیے اسلامک فنانسنگ کی سہولت متعارف کرا رہی ہے۔سرکلر کے مطابق تمام بینک اور ڈی ایف آئیز اسلامک فنانسنگ اسکیم میں شراکت دار ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسلامک فنانسنگ کا ہدف 2.7 ارب روپے طے کیا گیا ہے جبکہ بیوہ، شہیدوں کے بچے، معذور افراد، خواجہ سرا اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس کے علاوہ فنانسنگ کے وقت کو ساڑھے 12 سال رکھا گیا ہے۔
عام طور پر بینک گھروں کے لیے قرضوں کو بڑھانے سے گریز کرتے ہیں اور اس کی اہم وجہ طویل مدت کے لیے فنڈز کو استعمال کرنے کی صلاحیت نہ ہونا ہے۔بینکوں میں زیادہ تر ڈپازٹ 2 سال سے زائد عرصے کے لیے نہیں ہوتے جبکہ ڈپازٹ کا بہت چھوٹا حصہ طویل عرصے کے لیے ہوتا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس سہولت میں اسٹیٹ بینک کی مداربہ سرمایہ کاری، اہل صارفین کے لیے 100 فیصد دستیاب ہوگی، اسٹیٹ بینک مداربہ سرمایہ کاری پی آئی ایف آئی کے جنرل پول میں کرے گی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پی آئی ایف آئی کی جانب سے اس سہولت کے تحت درخواستیں جمع کرائی جائیں گی جن کا اسٹیٹ بینک خود جائزہ لے گا۔