انٹرٹینمنٹ

امریکی ماڈل و رائٹر سمر رینی اوکس نے اپنے اپارٹمنٹ میں 700 پودے لگا دیئے

بروکلین / نیویارک: امریکی ماڈل، رائٹر اور ماحولیاتی کارکن سمر رینی اوکس کے بروکلین کے اپارٹمنٹ میں دو چار نہیں بلکہ 700پودے ہیں۔ بروکلین ولیم برگس میں مقیم ماڈل رینی اوکس کا یہ اپارٹمنٹ کسی حیرت کدہ سے کم نہیں ۔سمر رینی اوکس کا اپارٹمنٹ 1200مربع فٹ کے احاطے پر محیط ہے۔ اگر اس اپارٹمنٹ کا رخ کیا جائے تو جو چیز سب سے پہلے آپ کا استقبال کرے گی، وہ پودے ہوں گے اور اپارٹمنٹ کے آخر تک صرف یہی پودے آپ کو نظر آئیں گے۔اپارٹمنٹ کے بیڈروم ،لیونگ روم اورکچن ہی نہیں بلکہ ہر کونے میں خوبصورت پودے ہی موجود ہیں۔ جب 1200مربع فٹ کی یہ جگہ سمر رینی اوکس کو کم محسوس ہونے لگی تو انہوں الماریوں کی درازوں میں بھی پودے اْگانا شروع کر دیئے، ہر آنے والا سال ماڈل سمر رینی کے اپارٹمنٹ کے پودوں کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔

اس شوق کی وجہ بتاتے ہوئے سمر رینی اوکس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری پرورش دیہاتی علاقے میں ہوئی جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔ آج بھی اس ہرے بھرے ماحول کو، جہاں میرا بچپن گزرا، بے حدیاد کرتی ہوں۔شہر میں گاؤں کے ماحول کو یاد رکھنے اور شہر میں ہی نخلستان بنانے کے لیے میں نے اپنے اپارٹمنٹ کو پودوں سے بھر دیا۔اوکس نے بیڈروم کی ایک دیوار کو عمودی باغبانی (ورٹیکل گارڈننگ) کے لیے منتخب کیا ہوا ہے جبکہ ان کے اپارٹمنٹ کا چھوٹا سا ڈرائنگ روم ایریا بھی باغبانی کے شوق کی جھلک دکھاتا ہے، جہاں ڈائننگ ٹیبل کے عقبی حصے کو گارڈننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اسٹڈی روم کا رخ کیا جائیتو وہاں موجود شیلف بھی پودوں سے خالی نہیں۔ پودوں کی بڑھتی شاخیں شیلف کے اردگرد پھیلی ہوئی ہیں، جو ایک پرسکون اور متاثر کن ماحول پیدا کرتی ہیں ۔ اوکس کے دوست ان کے اپارٹمنٹ کو ان ڈور جنگل سے تشبیہ دیتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close