Featuredاسلام آباد

نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملہ ، کرائسٹ چرچ میں کتنے پاکستانی رہتے ہیں اور کیا صورتحال ہے؟ شاہ محمود قریشی نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے 20 سے زائد نمازیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم مقامی پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، دہشتگرد حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، نیوزی لینڈ میں اپنے سفیرسے تفصیلی بات ہوئی ہے، کرائسٹ چرچ میں 300کے قریب پاکستانی رہائش پذیر ہیں کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ کہاجارہا ہے حملہ آورکاتعلق آسٹریلیا سے ہے، مزیدتفصیلات آنے پرقوم کوآگاہ کریں گے۔

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے بھی نیوزلینڈ میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہولناک حملہ کیا گیا ہے ، نماز جمعہ کے اجتماع پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close