Featuredتجارت

پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان، رقم ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کیلئے استعمال کی جائیگی

اسلام آباد: پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان ہے، یہ رقم رواں مالی سال ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کیلئے استعمال کی جائیگی، معاہدہ رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے چین اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈاینڈفنانس کارپوریشن کیساتھ مذاکرات جاری ہے، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ اینڈ فنانس کارپوریشن سے 1 ارب ڈالرملیں گے ، یہ رقم رواں مالی سال ادائیگیوں کاتوازن بہتربنانے کیلئے استعمال کی جائیگی۔چین سے مزید 2 ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے لئے جائیں گے، پاکستان کے چین سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں ، معاہدہ رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close