Featuredاسلام آباد

چیئرمین نیب کا بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کی خود انکوائری کا فیصلہ

چیئرمین نیب نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی خود انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کی خود انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب راولپنڈی سے اسد منیر کے خلاف تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد 15 مارچ کو ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی تھی اور خودکشی سے قبل نیب کی ناانصافی پر چیف جسٹس کو آخری خط بھی لکھا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے اسد منیر کے مبینہ خودکشی سے قبل سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close