سندھ

فاروق ستار اراکین اسمبلی کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ

لندن سے جاری کردہ اعلامیے میں کنونیر ندیم نصرت نے کہا کہ ’’کراچی آپریشن آج بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اورایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریاں، چھاپے، وفادریاں تبدیل کروانے کے ساتھ ساتھ مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے تاہم ڈاکٹر فاروق ستار حق پرست اراکین اسمبلی کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں‘‘۔

ندیم نصرت نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق ستار آج خودکومہاجرں کے حقوق کاسب سے بڑاعلمبردار قراردے رہے ہیں جبکہ وہ خود بھی جانتے ہیں کہ مہاجرنظریے کے خالق بانی و قائد تحریک  ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس نظریے اور مہاجروں کے حقوق کے لیے وقف کرتے ہوئے  اپنے بڑے بھائی اوربھتیجے کی قربانی بھی دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’’ مہاجروں کے قائد صرف قائد تحریک ہیں اوریہ حقیقت ہے، جس نہ توڈاکٹرفاروق ستار بدل سکتے ہیں اورنہ ہی اسٹیبلشمنٹ بدل سکتی ہے‘‘۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حق اورسچائی کاتقاضہ ہے کہ جن لوگوں کو عوام نے قائدتحریک  کے کہنے پر اپنا مینڈیٹ دیا وہ اپنی نشستوں سے فوری مستعفی ہوکردوبارہ عوام میں جائیں تاکہ انہیں بھی اندازہ ہوجائے کہ عوام کل کی طرح آج بھی کس کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل بانی ایم کیو ایم کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو رکن اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا اُس سے حلقے کے عوام خود مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close