اسلام آباد

الیکشن کمیشن کا مسلم لیگ ن کوانتخابی نشان الاٹ کرنے سےانکار

الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہےاور کہا ہےکہ انتخابات کی رپورٹ جمع کرانے تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے پرمسلم لیگ (ن) نے جلد پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیااور اس سلسلے میں پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس بھی 17 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کیاجائے گا اور میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بھی منتخب کر لیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close