Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے 2 امدادی سامان کے جہاز بھیجنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 2 جہاز بھیجنے کا حکم دے دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان کی جانب سے سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ایران کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دو سی 130 طیارے امدادی سامان کے ایران بھیجے جا رہے ہیں، جن میں کمبل، شامیانے اور ابتدائی طبی امداد کے باکسز ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ایران کے 31 میں سے 25 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں خوفناک سیلاب کے باعث 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close