اسلام آباد

پاکستانی عوام کو 60دنوں میں سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی:ترجمان وزیر اعظم ہاوس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے جنوبی ایشیامیں سب سے سستی گیس ملے گی جس سے ملک کے اندھیروں کا خاتمہ کر نے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ 60دنوں میں پاکستانی عوام کو سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی جو کہ پاکستان کی اپنی گیس سے بھی سستی ہو گی ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کی قیمتوں سے متعلق 14اجلاس ہوئے جس کے بعدطے ہونے والے معاہدے سے بھارت کی نسبت 35فیصد سستی گیس کی فراہمی ممکن ہوئی ان کا کہنا تھا کہ قطر سے درآمد ہونے والی گیس کی قیمت 4ڈالر 78سینٹ فی مکعب میٹرہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی فراہمی سے کھاد کے کارخانے چلیں گے جس سے کسانوں کو براہ راست فائدہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2013سے اب تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نصف کمی آچکی ہے ،2017تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے ،ایل این جی معاہدہ سستی توانائی کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی آنے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی اور سی این جی کی فراہمی بحال ہو گی ۔مصدق ملک نے مزید کہا کہ ایل این جی معاہدے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی آئے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close