صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کی ملاقات
گلگت: گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر مملکت نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وزیر اعظم فیس ری ایمبریسمنٹ سکیم کو جاری رکھنے، قراقرم یونیورسٹی برائے خواتین، کے آئی یو میں طلباء و طالبات کے لیے ہاسٹل کی تعمیر، قومی محتسب ادارے کے ریجنل آفس کا قیام سمیت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری کی یقین دہانی کرا دی۔
گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر صدر پاکستان نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی میں چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اور جون یا جولائی میں بلتستان یونیورسٹی کا دوسرا کانوکیشن بھی کرایا جائے گا۔ صدر علوی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو مضبوط بنانے اور اس ادارے میں تعلیمی ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔