دنیا

امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، چینی نائب وزیراعظم

بیجنگ: چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی نے کہا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سہ روزہ تجارتی مذاکرات انتہائی مفید اور مثبت پیش رفت کے حامل رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید بتایا کہ واشنگٹن میں منعقدہ مذاکرات میں ٹیکنالوجی کے تبادلے، تحفظِ حقوق دانش، زرعی معاملات، غیر محصولاتی اقدامات اور معاہدوں کے نفاذ پر بات چیت آگے بڑھی ہے۔

چینی نائب وزیر اعظم کے مطابق باہمی احترام، مساوات اور دو طرفہ فائدوں کے تناظر میں مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم اس مذاکراتی سلسلے میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔امریکی وفد کی سربراہی مشترکہ طور پر تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچن کے پاس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close