دنیا

ابراج گروپ کے اعلیٰ انتظامی عہدیدار سرمایہ کاروں سے فراڈ کے الزامات پر گرفتار

دبئی: دبئی کی تباہ حال پرائیویٹ ایکویٹی فرم ابراج گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اور مینجنگ پارٹر کو اپنے سرمایہ کاروں سے فراڈ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔امریکی فیڈرل پراسیکیوٹر کے مطابق ابراج کیپیٹل کی دھوکا دہی سے متاثرہ افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کی گیٹس اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا نام بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مین ہیٹن فیڈرل کورٹ میں سماعت کے موقع پر امریکی اسسٹنٹ اٹارنی اینڈریا گریسوالڈ نے عدالت کو بتایا کہ ابراج کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو عارف نقوی کو لندن جبکہ گروپ کے مینجنگ پارٹر مصطفیٰ عبدالودود کو نیویارک کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا۔

سماعت کے موقع پر عبدالودود عدالت میں موجود تھے۔ انھوں نے سیکیورٹیز فراڈ، وائر فراڈ اور سازش کے الزامات کی صحت سے انکار کیا، تاہم ان کے وکیل بنجمن برافمین نے فوری طور پر اپنے موکل کی درخواست ضمانت دائر یہ کہتے ہوئے دائر نہیں کی کہ انہیں مقدمے کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی کے لئے وقت درکار ہے۔گریسوالڈ کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر کو متذکرہ بالا الزامات کی بنا پر مسٹر نقوی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے انہیں امریکا لانے کی درخواست دینا ہو گی۔ نقوی کے ترجمان کیسے لارسن سے فوری طور پر اس پیش رفت سے متعلق ردعمل جاننے کے لئے رابطہ نہیں ہو سکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close