گلگت بلتستان

نواز شریف این ایف سی میں گلگت بلتستان کو 3 فیصد حصہ دینے پر تیار تھے، حافظ حفیظ الرحمن

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف این ایف سی میں گلگت بلتستان کو تین فیصد حصہ دینے پر تیار تھے لیکن سندھ اور خیبر پختونخواہ نے مخالفت کی۔ گلگت میں شہید سیف الرحمن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں جی بی میں سیاست کرنا چاہتی ہیں ان کو چاہیے کہ وہ نوازشریف کی طرح این ایف سی میں تین فیصد حصہ دینے پر رضامند ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ سے ایک ارب روپے گلگت بلتستان کو دیئے لیکن نئے پاکستان والوں نے جی بی کے ترقیاتی بجٹ میں 2 ارب روپے کی کٹوتی کی۔ نون لیگ کی پنجاب حکومت نے چالیس کروڑ روپے کی مشینری فراہم کرنی تھی لیکن نئے پاکستان والوں نے ایمبولینس اور مشینری روک کر کم ظرفی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عملی کام صرف نون لیگ نے کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close