اسلام آباد

بہت جلد ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائے گی، شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ مائیں بہنیں سب کی سانچی ہوتی ہیں لیکن خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے توتحقیقات توہونی ہیں، (ن)لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ٹی ٹی لگانے کیلئے ریڑھی والوں کے شناختی کارڈاستعمال کئے گئے،اب نیب نوٹس بھجواکراپنی ڈیوٹی پوری کررہا ہے، مائیں بہنیں سب کی سانچی ہوتی ہیں لیکن خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے توتحقیقات توہونی ہیں، حمزہ شہبازپریس کانفرنس کرتے ہیں، نیب کوکسی سوال کاجواب نہیں دیا،، نیب کواپنی پراسیکیوشن بہترکرنی چاہئے ،حکومت فنڈز فراہم کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی مسائل کے ذمہ داریہی کرپٹ لوگ ہیں، کرپشن کرنےوالے عناصرسے تحقیقات نیب کی ذمہ داری ہے، دبئی میں پیسہ منتقل کرنے کے لئے جعلی کمپنیاں بنائی گئیں،شریف فیملی کے لوگ نیب کے کسی سوال کاجواب نہیں دے پائے، جائزترسیلات زرمیں زندہ اورجعلی ٹی ٹیزمیں مردہ افراداستعمال ہوئے، ٹی ٹیزکے ذریعے رقوم کی منتقلی 2008تک کی گئی، قوم چاہتی ہے کہ احتساب کاعمل منطقی انجام تک پہنچے، (ن)لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی، قوم کے لوٹے پیسے واپس لانے کےلئے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close