Featuredاسلام آباد
کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے پر رد عمل میں کہا ہےکہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مسائل حل کرنے کے بجائے بہانے بنا رہا ہے، نئی آنے والی بھارتی حکومت سے امید ہے کہ دانشمندانہ فیصلہ کرے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، بھارتی جارحیت کے خلاف تمام اختلافات بھلاکر متحد ہے، پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورت حال کو بہتر کیا جائے۔