دنیا

کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر ”خفیہ اداروں کی تحویل سے فرار ہو کر افغانستان روپوش ہو گئے :بھارتی ٹی وی کا دعوی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پاکستانی خفیہ اداروں کی تحویل میں نہیں بلکہ افغانستان کے کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہو گئے ہیں۔

بھارت کے معروف نیوز چینل ”این ڈی ٹی وی “کی مشہور رپورٹر برکھا دت نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اسلام آباد میں موجود اعلیٰ پاکستانی حکام کے حوالے سے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے گرفتار کارکنوں اور عہدے داروں میں مولانا مسعود اظہر شامل نہیں ہیں اور ان کے بارے میں کچھ معلوم بھی نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں لیکن خدشہ ہے کہ وہ افغانستان جا چکے ہیں اور کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہیں ۔

’’این ڈی ٹی وی‘‘کا کہنا ہے کہ جب اس حوالے سے پاکستان کے اعلیٰ سطحی حکام (نام ظاہر نہیں کیا )سے پوچھا گیا کہ پٹھانکوٹ حملے کے فورا بعد مسعود اظہر کو حراست میں کیوں نہیں لیا گیا تو ان کا (نامعلوم اعلیٰ سطحی پاکستانی حکام)کا کہنا تھا کہ مولانا مسعود اظہر کا کچھ پتا نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں ،وہ اپنے ٹھکانے اور بہاول پور میں واقع اپنے گھر پر بھی موجود نہیں ہیں ،خدشہ ہے کہ پٹھانکوٹ حملے سے کافی قبل ہی وہ انڈر گراﺅنڈ ہو گئے تھے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے سینئر حکام کی طرف سے مسعود اظہر کی ”گمشدگی “ کی تصدیق سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ممکنہ مذاکرات میں خلل پڑ سکتا ہے، بھارت نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا امکان اس بات پر منحصر ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے قصورواروں کے خلاف پاکستان کیا کارروائی کرتا ہے۔بھارتی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پٹھانکوٹ حملے کے ملزموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنا زور لگا رہے ہیں مگر کچھ ”خفیہ طاقتیں “وزیر اعظم کی راہ میں حائل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close