سندھ

نشویٰ کی موت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مقامی اسپتال میں پیرا میڈیکل عملے اور انتظامیہ کی غفلت سے مفلوج ہونے والی بچی نشویٰ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف کی غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلے خصوصی اتھارٹی قائم کی جائے جو ہسپتالوں کی صلاحیت کا جائزہ لے کہ وہ معیاری ہیں یا نہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور اللہ کے حضور دعا کی کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close