دنیا

شام میں قیام امن کے لیے جرمنی اور فرانس کے وزرا سے ملاقات

جان کیری شام میں قیام امن کے سلسلے میں جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے لندن میں ملاقات کریں گے۔

سنیچر کو انھوں نے سوئٹزر لینڈ میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اس ملاقت میں دوسرے ممالک کے مندوبین بھی شامل تھے ۔ تاہم اس ملاقات سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

شام میں گذشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی چند روز ہی قائم رہی۔ جس کے بعد سے روسی فوجوں کی مدد سے شامی حکومت حلب میں باغیوں کے خلاد حملے جاری رکھے ہو ئے ہے۔ ان حملوں کو واشنگٹن جنگی جرائم قرار دے رہا ہے۔

جان کیری کے فرانسیسی اور جرمن ہم منصبوں سے ملاقات کی میزبانی برطانیہ کے وزیرِ خارجہ بورس جانسن کر رہے ہیں۔

اس ملاقات میں شامی حکومت یا حزبِ اختلاف کا کوئی ترجمان موجود نہیں ہے۔

جنیوا میںجان کیری کسی تفصیلی امن منصوبے کے ساتھ نئی آئے بلکہ انھوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس کچھ نئی تجاویزہیں۔

یہ مذاکرات برطانیہ کے ایوان زیرِین میں منگل کو شام کی صورتحال پر ہنگامی بحث کی بعد منقعد کیے جا رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی حلب کو جہاں اندازاً دو لاکھ 75 ہزار افراد محصور ہیں آئنہد دو ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close