سندھ
ابراہیم حیدری سے ایک شخص کی لاش برآمد
کراچی کے علاقے ابراہی حیدری میں ایک گھر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے،میت کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں لاش کا پوسٹ مارتم جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیس کی تحقیقات کا رخ کا تعینات کیا جا سکے گے تا ہم ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص گھر میں اکیلے رہا کرتا تھا اور کبھی کسی عزیز و اقارب کوملنے آتے نہیں دیکھا۔