اسلام آباد

حکومت کا وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ،سمری تیار

اسلام آباد: حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن پھر الگ وزارتیں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ الگ وزارتیں بنانے کا معاملہ آئندہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت پٹرولیم ختم کرنے کی سمری تیار کرلی، کابینہ پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز کو دو الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ کریگی، الگ وزارتوں کے معاملے پر 30 اپریل کو وفاقی کابینہ میں غور کیا جائے گا۔ لیگی حکومت نے 2017 میں توانائی کی وزارت بنائی تھی، الگ وزارتوں کی منظوری کے بعد رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close