گورنر سندھ آئینی حدود کی چائنا کٹنگ کررہے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود کی چائنا کٹنگ کررہے ہیں، آئینی حدود سے تجاوز اختیارات کی چائنا کٹنگ ہے۔
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر گورنر سندھ کو آئینی معلومات نہیں تو پیپلز پارٹی مفت ٹیوشن دینے کو تیار ہے، سندھ کی تقسیم کا خواب دیوانے کا خواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، ہمارے مثبت رویوں کا منفی جواب دیا گیا، مرتضیٰ وہاب
صوبائی مشیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو دیکھ بھال کر گورنر کا عہدہ تفویض کرنا چاہیئے تھا، سندھ کی تقسیم کا شوشہ چھوڑنے والے حقیقی مسائل سے نگاہ بدل رہے ہیں، سندھ حکومت سے تنخواہ وصول کرنے والے سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں، اگر سندھ پسند نہیں تو سندھ کے پیسے بھی واپس کریں۔