کھیل و ثقافت

تیسرا ون ڈے: امام الحق کی شاندار سنچری، انگلینڈ کو 359 رنز کا ہدف

برسٹل: تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 359 رنز کا ہدف دیا ہے۔ برسٹل میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے اوپنر امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم بھی 15 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد حارث سہیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم حارث سہیل 41 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد  پانچویں نمبر پر کھیلنے آئے اور 27 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد آصف علی اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔

امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی، انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 14 چوکے لگائے جب کہ آصف علی نے بھی 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، فخر زمان اور امام الحق نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

امام الحق نے کیریئر کا کی سب سے بہترین اننگز کھیلی اور  151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آصف علی 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔

تیسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور جیند خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ میزبان انگلش ٹیم نے بھی جوڈینلے کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close