سندھ

سندھ حکومت کا اعلان: عیدالفطر سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی

کراچی: حکومت سندھ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین کو 31 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق سے پیسے نہ ملنے کے باعث ملازمین کی تنخواہ نکالنا مشکل ہوگیا ہے، سید سردار شاہ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل ازعید ادا کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ حکومت سندھ نے تمام پنشنرز کو بھی عید الفطر سے قبل پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close