کوئٹہ: پشتون آباد میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آبادکی رحمانیہ مسجد میں بم دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت تین نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لیا اور شواہد جمع کیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا میں 3 اہلکار شہید، 11 افراد زخمی
وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔