شہباز شریف کا بس چلے تو لندن اور پیرس میں بھی پل بنا دیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی تو شہباز شریف کا بس نہیں چلتا ورنہ قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ نے کئی مضحکہ خیز کام کیے ہیں ،ہر سڑک پر پل بنا دیا گیا، شہباز شریف کا بس چلے تو لندن اور پیرس میں بھی پل بنا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری پی ٹی آئی کا اہم انتخابی وعدہ تھا، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ملک میں لوٹ مار کی اب ہمیں اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے9ارب کی سبسڈی دینا پڑے گی جب کہ حکومت پنجاب ساڑھے7ارب روپے میٹروچلانے کیلئے دے رہی ہے، ہم نے ہیلتھ ٹیکس کولڈ ڈرنکس سگریٹ پر لگایا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والے بڑے وسیع النظر لوگ تھے، ہمیں ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو دن ران محنت کرنا پڑے گی اور میراتو کام ہے میں ہمیشہ مزدور کے ساتھ ہوتا ہوں۔