خیبر پختونخواہ

احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاست میں صفائی کر رہے ہیں، شوکت یوسف زئی

پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ دونوں بڑے سیاستدان اسوقت جیل میں ہیں، حکومت کمیشن بنا رہی ہے، کمیشن بن کر آدھے سے ذیادہ سیاستدانوں کا صفایا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کیلئے کمیشن بن رہا ہے، دونوں بڑے جیل میں ہیں، مشورہ کر لیں کہ کیسے نکلنا ہے، ہم نے کسی کے خلاف کیس نہیں بنایا، انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف سیاسی انتقام کیلئے کیسز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا طالبان سے مذاکرات کیلئے پاکستان کی منت کررہا ہے، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جتنے بھی خلاف ہوجائیں، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاست میں صفائی کر رہے ہیں، کمیشن ضرور بنے گا اور سیاست سے ان کا صفایا کر دیں گے۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ 30، 35 سال میں ملک کو لوٹا گیا، ٹی وی پر آکر ایسی بات کرتے ہیں کہ جیسے ہم نے سب کچھ لوٹا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کو شوق ہے تو وہ بھی جیل چلے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close