اسلام آباد
امریکا کی کوئٹہ حملے کی مذمت
جان کربی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کی مذمت کی اور شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پردہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے عوام اورحکومت کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔