Featuredدنیا

سابق مصری صدر محمد مرسی کا کمرہ عدالت میں انتقال، قاہرہ میں سپرد خاک

قاہرہ: مصر کے پہلے منتخب سابق صدر محمد مرسی کو قاہرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے  اے ایف پی کے مطابق محمد مرسی کی تدفین قاہرہ کے مشرقی علاقے مدینۃ النصر میں ان کے رشتہ داروں کی موجودگی میں کی گئی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق 67 سالہ محمد مرسی کی موت گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی جب کہ دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے گروپس نے محمد مرسی کی حراست میں موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مصر میں حسنی مبارک کی 30 سالہ آمریت کے خاتمے کے بعد محمد مرسی ملک کے پہلے سویلین صدر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کی عدالت نےسابق صدرمحمدمرسی کی سزائے موت ختم کردی

اقتدار پر تقریباً ایک سال رہنے کے بعد 3 جولائی 2013 کو آرمی چیف عبدالفتح السیسی نے سعودی عرب اور امریکا کی حمایت سے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا، جس کے بعد صدر سمیت اخوان المسلمین کے سینکڑوں کارکنان کو جیلوں میں ڈال کر ان پر مقدمات قائم کئے گئے۔

سابق صدر محمد مرسی پر دہشت گرد تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے رابطوں کا الزام تھا جس پر انہیں سزائے موت بھی سنائی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close