انٹرٹینمنٹ

جرم، عریانیت اور فحش گوئی سے بھرپور ’ سیکرڈ گیمز 2 ‘ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: آن لائن ویب اسٹریمنگ ادارے ’نیٹ فلیکس‘ کی آنے والی کرائم تھرلر ڈراما ’ سیکرڈ گیمز 2 ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

شائقین کو اس بار زیادہ جرم، عریانیت اور نامناسب الفاظ سننے کو ملیں گے

اگرچہ ٹریلر دیکھ کر سیریز کی پوری کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کو اس بار پہلے سیزن کے مقابلے زیادہ جرم، عریانیت اور نامناسب الفاظ سننے کو ملیں گے۔

’سیکرڈ گیمز 2‘ میں سیف علی خان پہلی سیریز کی طرح پولیس افسر جب کہ نواز الدین صدیقی ایک جرائم پیشہ شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری سیزن کے ٹریلر میں پنکج ترپاتھی کو مرکزی ولن کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں سیریز کی مرکزی اداکارہ کالکی کوچلن کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں نوازالدین صدیقی کو جرم کی دنیا میں بادشاہی اور سیف علی خان کو جرائم پیشہ گروہوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں نامناسب الفاظ کا استعمال بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ ٹریلر میں تجسس کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

ٹریلر کے ساتھ ہی ’سیکرڈ گیمز 2‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا اور بتایا گیا کہ اسے رواں برس بھارت کے یوم آزادی یعنی 15 اگست پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی اداکارہ کا ہندوستانی ڈائریکٹر پر‘سیکس’ کے بدلے فلم میں کام دینے کا الزام

خیال رہے کہ ’سیکرڈ گیمز‘ کے پہلے سیزن کو جولائی 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں نواز الدین صدیقی، سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے دکھائی دیں تھیں۔

دوسرے سیزن میں سیف علی خان اور نوازالدین صدیقی نے اپنے ہی کردار نبھائے ہیں

دوسرے سیزن میں سیف علی خان اور نوازالدین صدیقی نے اپنے ہی کردار نبھائے ہیں جب کہ ردھیکا آپٹے کی جگہ کالکی کوچلن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

پہلے سیزن نے شاندار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد سیریز کا دوسرا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ سیریز وکرم چندرا کی کتاب سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جب کہ اس کی ہدایت انوراگ کشیپ اور نیرج گیوان نے دی ہیں۔ اس سیریز کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close