وزیراعلیٰ سندھ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے شہر مشہد مقدس پہنچ گئے
مشہد مقدس: پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے شہر مشہد مقدس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رزم حسینی کی دعوت پر گزشتہ رات ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مشہد مقدس پہنچے۔
مشہد مقدس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ مشہد صوبہ سندھ اور صوبہ خراسان رضوی کے مابین دو طرفہ روابط میں فروغ کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے برادرانہ تعلقات پر کوئی اثرانداز نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر حسن روحانی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس دورے میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اور دیگر اعلیٰ صوبائی حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ بارگاہ امام رضا علیہ السلام میں حاضری بھی دیں گے، وہ مشہد مقدس میں پرندوں اور زراعت سے متعلق نمائش کا معائنہ بھی کریں گے۔