Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

موبائل فون کارڈز کے 100 روپے کے لوڈ پر 88.89 کا بیلنس ملے گا

اسلام آباد: موبائل صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل فون کمپنیوں نے موبائل فون کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی ہے۔

موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی گئی

سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا جس کے بعد موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی گئی۔

صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر اب 76.94 کے بجائے 88.89 روپے ملیں گے اور آپریشنل و سروسز چارجز کی مد میں کارڈ سے 12 روپے 9 پیسے کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

پہلے موبائل کارڈ پر مختلف فیسز اور ٹیکسز کی مد میں 23.06 روپے کٹوتی کی جاتی تھی جسے کم کرکے اب 11 روپے 11 پیسے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر تمام ٹیکس بحال کردیئے

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون پر تمام ٹیکسز معطل کردیے تھے جس کے نتیجے میں صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر پورا بیلنس ملتا تھا۔

پھر رواں سال اپریل میں موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کردیے۔ حکومت کا اعتراض تھا ٹیکس ختم ہونے سے وہ آمدنی کے بڑے حصے سے محروم ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close