سندھ

پی ٹی آئی کا کراچی میں اسٹریٹ پاور شو

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی شاہراہ فیصل سے گورنر ہاؤس پہنچ گئے، عارف علوی اور خرم شیر زمان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں نے گورنر ہاؤس کراچی پر دھرنا دے دیا، عارف علوی کہتے ہیں گورنر وفاق کے نمائندے ہیں، اسلام آباد میں کارکنوں پر تشدد کیخلاف یادداشت پیش کرنے آئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں کارکنوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف شاہراہ فیصل پر احتجاج کیا، ریلی فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس پہنچی، شرکاء نے احتجاجاً دھرنا دے دیا، اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی نے دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وفاق کا نمائندہ گورنر ہے، گورنر کو اپنی یادداشت پیش کرنے آئے ہیں، اسلام آباد سندھ کا بھی دارالخلافہ ہے، ہمارے کارکنوں کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا، گورنر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ن لیگی حکومت کیخلاف کھڑی ہوگئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی تلاشی لے کر رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close