Featuredاسلام آباد
پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لئے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو آئی سی جے (عالمی عدالت) کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور آئی سی جے کے فیصلے کے تناظر میں کلبھوشن یادیو کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق اسے آگاہ کردیا گیا ہے۔
کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دیں گے
یہ بھی دیکھیں: کلبھوشن کیس میں قانون کی روشنی میں آگے بڑھیں گے، وزیراعظم