Featured

مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے,وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمریوں کا قتل عام نازی پارٹی کی نظریات سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ کے مطابق ہورہا ہے جو دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اور اس کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر کا جغرافیہ تبدیلی یعنی مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، یہاں سوال یہ ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر ہے آر ایس ایس، نازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں رکنے والا نہیں اور یہ رکنے کے بجائے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی علیحدگی کی وجہ بنے گا اور آخرکار اسے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close