دنیا

برطانوی وزیر اعظم کا یورپی یونین سے علیحدگی پر اصرار

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک اکتیس اکتوبر تک یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔

 

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ” برطانیہ اکتیس اکتوبر کو یورپی یونین چھوڑ دے گا۔ ان کی حکومت نیشنل ہیلتھ سروسز پر زیادہ رقم خرچ کرے گی اور تشدد آمیز جرائم کو سرکوب کردے گی۔”برطانوی وزیر اعظم نے یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب مقامی جریدے سنڈے ٹائمز نے ایک خفیہ سرکاری دستاویز شائع کی ہے جس میں بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا گیا ہے۔اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے بغیر معاہدے کے علیحدگی کی صورت میں برطانیہ کو غذائی اشیا اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم بورس جانسن اس سے پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت اکتیس اکتوبر کی مقررہ مہلت کے اندر، بغیر معاہدے کے بھی ملک کو یورپی یونین سے علیحدہ کر لے گی تاہم انہیں اندرون پارلیمنٹ شدید مخالفت کا سامنا ہے۔حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی نے اس معاملے میں وزیراعظم کے مواخذے اور عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close