دنیا

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار پر سخت تشویش ہے، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منصفانہ پالیسی اختیار کرے۔

تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کشمیریوں کو مزید ظلم کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، برصغیر کی تقسیم کے وقت برطانیہ جان بوجھ کر خطے میں ایک زخم چھوڑ گیا جس کی وجہ سے کشمیر میں تنازع جاری رہا۔

ایرانی صدر حسن روحانی اور کابینہ ارکان سے ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران کے بھارت سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ہم بھارت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کشمیر سے متعلق منصفانہ پالیسی اپنائے اور کشمیریوں کے استحصال کو روکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر برطانوی راج کے شیطانی اقدامات کا نتیجہ ہے، پاک بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کو طول دینے کیلئے برطانیہ نے جان بوجھ کر اسے غیرحل شدہ چھوڑا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرکے مسلسل 17 دن سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور اب غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اپنی تحقیر کے بعد ٹرمپ نے دورہ ڈینمارک ملتوی کردیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close