اسلام آباد

پنجاب پولیس نےکھلاڑیوں کے لئے نیا محاذ تیار کرلیا

 ہارون آباد پل پار کرنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کو برہان انٹر چینج پر روکنے کے لئے ایف سی اور پنجاب پولیس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے سے آنے والے قافلے کو برہان انٹر چینج پر روکنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اگر کھلاڑیوں نے اس رکاوٹ کو بھی پار کر لیا تو پھر انھیں اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے ایک دفعہ پھر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی میں انے والے قافلے کو پنجاب پولیس نے ہارون آباد پل پر روکنے کی بھی ناکام کوشش کی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کے جذبے کے سامنے ہر رکاوٹ ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close