Featuredاسلام آباد

شروع نریندر مودی نے کیا ہے ، ختم ہم کریں گے

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تمام پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارت، افغانستان میں تجارت کے لیے استعمال زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز ہے

فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کو چار ماہ میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، فروری میں فضائی حدود بند کرنے سے ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کیا ہے ختم ہم کریں گے، کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔

مودی کو عقل کی بات سمجھ نہیں آرہی ہے۔مودی سرکار نے جو راستہ اختیار کیا ہے اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، کابینہ میں تجاویز آئیں عملی طور پر فیصلہ ہوگیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close