جب تک کشمیرآزادنہیں ہوتا کشمیریوں کی جنگ لڑوں گا
اسلام آباد : آج پوراپاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، کشمیری بہت مشکل وقت سےگزررہےہیں
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سن لو ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے، جب تک کشمیرآزادنہیں ہوتاہرفورم پرکشمیریوں کی جنگ لڑوں گا، مودی کاتکبرخاک میں ملے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔
وزیراعظم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیری بہت مشکل وقت سےگزررہےہیں، تقریباً 80 لاکھ کشمیری گزشتہ4 ہفتے سے کرفیو میں محصور ہیں، ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں
جب تک کشمیریوں کوآزادی نہیں ملےہم ان کیساتھ رہیں گے، کشمیریوں کی آزادی کےلیےآخری دم تک ان کیساتھ کھڑے رہیں گے، یہ کیسی حکومت ہے، جو کشمیریوں پر ایسے مظالم ڈھا رہی ہے۔
انتہاپسند ہندو چاہتے ہیں بھارت سے مسلمانوں کو نکال دیں
عمران خان نے کہا آرایس ایس میں مسلمانوں کیخلاف نفرت ہے، آرایس ایس کانظریہ ہٹلرکے نظریے سے مطابقت رکھتاہے، انتہاپسند ہندو چاہتے ہیں بھارت سے مسلمانوں کو نکال دیں، آرایس ایس چاہتی ہے بھارت میں صرف ہندو رہیں اور اس نظریے کی بنیاد پر کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا آرایس ایس کانظریہ بھارت میں عیسائی اور دیگر مذاہب کیلئے بھی خطرہ ہے، آر ایس ایس بھارت میں سیکولر طبقے کیلئے بھی خطرناک ہے، آر ایس ایس کے ممبر نے ہی گاندھی کو قتل کیا تھا، آرایس ایس بھارت کے آئین اور سپریم کورٹ کونہیں مانتا، صرف ہندتوووا اور ہندو راج کو مانتا ہے۔
مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تواقوام متحدہ خاموش رہتاہے
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکوکشمیریوں کیساتھ کھڑےہوناچاہیےتھا، افسوس ہےجب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تواقوام متحدہ خاموش رہتاہے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر کشمیریوں کی جنگ لڑوں گا، کہا تھا کشمیریوں کا سفیر بنوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
ہماری فوج پوری طرح تیار ہے
بھارت پھرایک ڈرامہ یاآزادکشمیرمیں کچھ کرنےکی کوشش کرے گا، مودی سن لو ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے، ہماری فوج پوری طرح تیار ہے، کسی بھی جارحیت کاجواب دیںگے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوایٹمی طاقتوں کےدرمیان جنگ کانقصان خطےنہیں پوری دنیاکوہوگا، اقوام متحدہ میں بھی بتاؤں گادوایٹمی طاقتوں میں جنگ کااثرکہاں تک ہوگا ، مظلوم کشمیریوں پرمظالم عالمی سطح پراٹھائیں گے۔
عالمی رہنماؤں سےبات ہوئی اور سب کو کہا کشمیریوں کیلئے کھڑے ہوں، عالمی رہنماؤں کو کہا اگر آج نہیں کھڑے ہوئے تو بات بہت آگے جائےگی، فاشست مودی حکومت کیخلاف کھڑے ہوں۔